ایران نے متحدہ عرب امارات کے لیے 8 سال بعد اپنا نیا سفیر نامزد کردیا۔
باغی ٹی وی : ایران نے سینئر سفارتکار رضا امیری کو ابوظبی کے لیے سفیر مقرر کیا ہے جو 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر کے طور پر تعینات ہوں گے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ایران کے نئے تعینات کردہ سفیر رضا امیری وزارت خارجہ میں ایرانی تارکین وطن کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہےکہ ایران اورسعودی عرب نے بھی 2016 کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔