متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کمیونٹی کو ایک اہم قانونی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے محتاط استعمال کی ہدایت کی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق یہ اطلاع دی گئی ہے کہ 29 مئی 2025 سے وفاقی فرمان قانون نمبر 55 برائے 2023 کے تحت کابینہ کا فیصلہ نمبر 42 برائے 2025 نافذ العمل ہو چکا ہے، جس میں میڈیا سے متعلق خلاف ورزیوں اور سزاؤں کی تفصیل دی گئی ہے۔ یہ قانون تمام افراد، میڈیا اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگا۔

قانون میں خلاف ورزیوں کو 20 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی شدت کے لحاظ سے سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ نمایاں جرمانوں میں شامل ہیں:

مذہبی عقائد یا ذاتِ باری تعالیٰ کی توہین: 100,000 سے 1,000,000 درہم
یو اے ای قیادت، قومی علامات یا اداروں کی بے حرمتی: 50,000 سے 500,000 درہم
خارجی تعلقات کو نقصان پہنچانے والا مواد شائع کرنا: 30,000 سے 250,000 درہم
فرقہ واریت، تشدد یا دہشتگردی کو فروغ دینا: 100,000 سے 500,000 درہم
فحش، جھوٹی یا گمراہ کن معلومات پھیلانا: 10,000 سے 100,000 درہم
پرائیویسی یا بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی: 5,000 سے 100,000 درہم
عمر کی درجہ بندی نظر انداز کرنا یا قومی شناخت کو غلط ظاہر کرنا: 5,000 سے 100,000 درہم

سفارتخانے نے تمام پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ثقافتی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال ذمہ داری سے کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے امریکی دعوت کو قبول کر لیا

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری

Shares: