ایمازون نے تقریباً 14 ہزار ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کی تنظیمِ نو کے بڑے مرحلے کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اقدام مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال اور انتظامی اخراجات میں کمی کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ برس مزید کٹوتیوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایمازون نے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا کہ یہ فیصلہ بیوروکریسی کم کرنے، غیر ضروری انتظامی سطحیں ختم کرنے اور وسائل کو اُن شعبوں میں منتقل کرنے کے لیے کیا گیا ہے جہاں کمپنی سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمازون 30 ہزار کارپوریٹ نوکریوں میں کمی کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو کووِڈ-19 کے دوران ضرورت سے زیادہ بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر ایمازون کے فل ٹائم اور پارٹ ٹائم ملازمین کی کل تعداد 15.6 لاکھ تھی، جن میں سے تقریباً 3.5 لاکھ کارپوریٹ عملہ تھا۔

گزشتہ دو برسوں کے دوران کمپنی کتب، ڈیوائسز اور پوڈکاسٹ سمیت مختلف شعبوں میں ملازمین کی تعداد بتدریج کم کر چکی ہے

پاکستان نے بھارت7 بالکل نئے،خوبصورت طیارے مار گرائے ،ڈونلڈ ٹرمپ

کراچی یونیورسٹی کے قریب آگ، درجنوں جھگیاں جل گئیں

کابل حکومت بے اختیار ،افغان مذاکرات بھارت کے دباؤ پر ناکام ہوئے، خواجہ آصف کا انکشاف

اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر فضائی حملے

امریکا میں غیر ملکیوں کے لیے داخلے و خروج پر بایومیٹرک نظام لازمی قرار

Shares: