امریکا میں ایمیزون ویب سروسز میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث 2 ہزار سے زائد ویب سائٹس اور ایپس کی سروسز متاثر ہو گئیں، جن میں بینکنگ پلیٹ فارمز، گیمز، اور مشہور موبائل ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ مسئلہ پیر کی صبح پیش آیا، جو ایمیزون ویب سروسز کے سسٹم میں خرابی کے باعث پیدا ہوا۔ ایمیزون کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی کو اس خرابی کا علم ہے اور انجینئرز اس کی وجوہات تلاش کرنے اور نظام بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق امریکا کے مشرقی حصے سے منسلک سرورز کی خرابی کے باعث دنیا بھر میں سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔
ایمیزون کی اپنی ایپس جیسے پرائم ویڈیو، ایلیکسا، ایمیزون میوزک، اور کینوا سمیت متعدد مشہور ویب سائٹس بند یا سست روی کا شکار ہو گئیں۔
اس کے علاوہ رابن ہڈ، وینمو، بینک آف اسکاٹ لینڈ، ایپک گیمز اسٹور، فلیکر، فورتنائٹ، زوم، اور ہنگ سمیت درجنوں عالمی پلیٹ فارمز بھی متاثر ہوئے۔برطانیہ کی حکومتی ویب سروسز، جن میں ایچ ایم آر سی (HMRC) اور یونیورسل کریڈٹ کے آن لائن پورٹلز شامل ہیں، عارضی طور پر بند ہو گئ۔
ایمیزون ویب سروسز کا مؤقف
ایمیزون نے اپنے اسٹیٹس پیج پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعدد سروسز میں خرابی اور تاخیر دیکھ رہے ہیں۔ ہماری ٹیم مسئلے کے حل کے لیے سرگرم ہے اور جلد مکمل اپ ڈیٹ فراہم کرے گی۔ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کاروباری ادارے اپنے خودکار نظام (Automated Workflows) کا جائزہ لیں کیونکہ وہ بھی AWS پر ہوسٹ ہو سکتے ہیں، جبکہ اہم ڈیجیٹل کاموں کو وقتی طور پر معطل رکھنا بہتر ہوگا جب تک کہ نظام مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتا
بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند، 85 ہزار افراد وطن واپس
تحریک لبیک پاکستان کے سو سودی اکاؤنٹس، 15 کروڑ کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف
کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی پہلی کامیابی، مفرور ملزم گرفتار
اسرائیل نے غزہ میں امدادی گزرگاہیں کھول دیں،رفح گزرگاہ تاحال بند








