ایران نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کے تنازع پر سخت ردعمل دیتے ہوئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا۔
ایرانی خبر ایجنسی مہر کے مطابق یہ اقدام ہفتے کے روز کیا گیا۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عالمی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے سے متعلق معاملے پر روس اور چین نے تاخیر کی قرارداد پیش کی، جسے صرف چار ممالک کی حمایت ملی اور باقی اراکین نے مسترد کردیا۔ اس ناکامی کے بعد ایران پر دوبارہ عالمی پابندیاں عائد کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جس پر تہران نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی ممالک نے یکطرفہ رویہ اپنایا ہے، جو نہ صرف سفارتی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ جوہری معاہدے کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
کراچی: عمارت میں آگ، 2 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی
جلسے دہشت گردوں کو للکارنے کے لیے کریں، وفاق کو نہیں،طلال چوہدری
جلسے دہشت گردوں کو للکارنے کے لیے کریں، وفاق کو نہیں،طلال چوہدری








