آرمی چیف سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

0
35

راولپنڈی:آرمی چیف اور بیلجیئم کے سفیر کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں بیلجیئم کے سفیر چارلس جوزف ایم ڈیلوگن کی جی ایچ کیو پہنچے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بیلجیئم سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےپربھی بات چیت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بیلجیئم کے سفیر نے سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت بھی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیلجیئم کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Leave a reply