مزید دیکھیں

مقبول

اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی

عمان: اردن نےاپوزیشن جماعت جماعت الاخوان المسلمین اور...

اوچ شریف: موٹروے پر FIA کے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی، خواتین و بچوں سمیت 48 بازیاب

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)وفاقی تحقیقاتی ادارے...

پانی پر ہمارا حق ہے ، دفاع کریں گے، وزیر برائے توانائی

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا...

رشتہ توڑنے سے قبل…….تحریر:نور فاطمہ

دنیا کے ہر رشتے میں اختلافات ایک فطری عمل...

امیر جماعت اسلامی کی رضوانہ پر تشدد کی پر زور مزمت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جنرل اسپتال میں جج کی بیوی کے تشدد کا شکار کم سن ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی۔سراج الحق نے رضوانہ کے اہلخانہ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ رضوانہ کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور تعاون کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جج کے گھر میں کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد پوری قوم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، یہ شرمناک واقعہ ایک جج کے گھر میں ہوا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ راولپنڈی میں پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ یہ واقعہ ایسے گھر میں ہوا ہے جس کا سربراہ لوگوں کو قانون کا درس دیتا تھا، اس جج کا کام لوگوں کو انصاف دلانا تھا لیکن اس جج کے گھر کا ماحول ہی شرمناک تھا۔