امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ملوکیت کو چیلنج کیا، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، یہاں ملوکیت قائم ہے۔لاہور میں محرم کے موقع پر اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت آج بھی برسرِ پیکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں یزید کا ساتھی جنت میں حسینؓ کا ہمراہی نہیں ہوگا، حق کا ساتھ دینا اور اس پر ڈٹے رہنا اصل کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ ہمارے آئیڈیل ہیں، ان کی قربانی، قربانیوں کی معراج ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حضورﷺ نے فرمایا جو شخص ظالم کا ساتھ دے اس کا امت سے کوئی واسطہ نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ کربلا کا سبق یہ نہیں کہ مردہ یزید پر لعن طعن، زندہ یزید کا جھنڈا اٹھا رکھا ہو۔
Shares: