الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 (ون) میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات 90 روز کے بجائے 120 روز میں کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر انتخابات 60 روز کے بجائے 90 روز میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا دورانیہ بھی 28 دن سے بڑھا کر 45 دن کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، عدالتی کارروائیوں اور شیڈول میں تاخیر کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں مشکلات درپیش آتی ہیں، اس لیے نگران حکومت کی مدت میں اضافہ انتخابی تیاریوں کو مؤثر بنانے کے لیے ضروری سمجھا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن کی لیگل ریفارمز کمیٹی نے یہ سفارشات وزارتِ پارلیمانی امور کو ارسال کر دی ہے.

وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین

Shares: