سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔
خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی انہوں نے اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا، اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کےلیے ان پر جنگیں مسلط کرنے والا امریکا اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے،یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار ہیں،دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔
بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے لئے بڑا خطرہ
پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی ،بھارت FATF میں بھی ناکام
ایران نے اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا








