امریکا نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر ٹیرف 3 مہینوں کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے چین پر ٹیرف بڑھا کر125 فیصد کر دیا،تمام فیصلوں کا اطلاق فوری ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین نے احترام نہیں کیا،امید ہے چین کو جلد احساس ہوگا۔امریکا اور دیگر ممالک کا فائدہ اٹھانے کے دن نہیں رہے،پچھہتر ممالک نے امریکا سے ٹیرف کے معاملے پر رابطہ کیا،ان ممالک نے تجارت، رکاوٹوں، ٹیرف اور کرنسی پر مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کیا اوران ممالک نے امریکا کیخلاف کوئی جوابی قدم بھی نہیں اٹھایا۔
دوسری جانب ٹیرف معطل کرنے کے اعلان پر امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے،نیسڈک نو فیصد، ایس اینڈ پی چھ فیصد اور ڈاؤ میں چھ فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں بھی زبردست تیزی آگئی ،بٹ کوائن 83 ہزار ڈالر کے قریب جا پہنچا،بٹ کوائن کی قیمت میں8ہزار 370 ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف معطل ہوتے ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،امریکا میں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر سے زائد اضافے سے 61ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی۔برطانیہ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 65ڈالر کے قریب جا پہنچی،عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں ساڑھے 7 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چین کے بعد یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگا دیا
خیبرپختونخوا ،ملزمان انٹرویو اور پولیس کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
نادرا کی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے ڈاکخانوں سے سہولت ختم
کراچی میں قبرستان سے مارٹر گولے برآمد، الرٹ جاری
چین کا جوابی وار ، امریکہ کی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف لگا دیا