امریکا نے لبنان میں حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی ایلچی برائے شام تھامس بیرک نے بیروت میں لبنانی صدر جوزف اون سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں تھامس بیرک نے دعویٰ کیا کہ لبنان کی حکومت حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے پر آمادہ ہے اور انہوں نے اس لبنانی موقف پر غیرمعمولی اطمینان کا اظہار کیا۔امریکی ایلچی نے اس موقع پر یہ انکشاف بھی کیا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان بات چیت جاری ہے اور لبنان کو بھی خطے میں امن کے لیے اسرائیل سے مذاکرات پر غور کرنا چاہیے۔

تھامس بیرک کا کہنا تھا کہ حزب اللّٰہ کا معاملہ لبنان کا اندرونی مسئلہ ہے، تاہم خطے میں تبدیلی کا عمل جاری ہے اور جو اس تبدیلی کا ساتھ نہیں دیں گے وہ پیچھے رہ جائیں گے۔دوسری جانب حزب اللّٰہ نے امریکی ایلچی کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ تعمیر نو کے لیے تیار ہیں لیکن اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما نعیم قاسم نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا اور وہ اسرائیلی قبضے کو کبھی بھی جائز تسلیم نہیں کرتے۔

امریکا نے حیات تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا

ملک میں شدید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد

مریم نواز کی شیر کے حملے میں زخمی بچوں و خاتون کیلئے 5،5 لاکھ امداد

قطری شہزادی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

Shares: