امریکی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی ایکس اے آئی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کو چند گھنٹوں کی معطلی کے بعد دوبارہ فعال کردیا۔

امریکی ویب سائٹ ’دی ہل‘ کے مطابق گروک کا اکاؤنٹ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب کچھ گھنٹوں کے لیے معطل رہا۔ اگرچہ ایکس اے آئی نے وجہ واضح نہیں کی، لیکن ایلون مسک نے اسے فنی خرابی قرار دیا۔گروک نے اپنی واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے بہتر انداز میں واپس آیا ہے۔ بعض صارفین کے سوالات کے جواب میں گروک نے بتایا کہ غزہ میں 61 ہزار ہلاکتوں پر امریکا اور اسرائیل کو نسل کشی کا ذمہ دار قرار دینے کے بیان کے بعد اسے عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا، حالانکہ یہ مؤقف عالمی اداروں اور عدالتوں کے بیانات پر مبنی تھا۔

ایلون مسک کے مطابق گروک اپنے حریف اے آئی ماڈلز جیسے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل جیمنائی سے زیادہ ذہین اور تیز ہے۔

عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن ستارہ امتیاز کے لیے نامزد

اسحٰق ڈار 23 اگست کو بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

امریکہ میں پاکستانی چاول کی درآمدات میں غیرمعمولی اضافہ متوقع

چیف جسٹس پاکستان کی پنشن بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار ہوگئی

Shares: