امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں؛ بیلسٹک میزائل پروگرام سے وابستہ 6 افراد اور 12 کمپنیاں نشانے پر

2 ہفتے قبل
تحریر کَردَہ

امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کرنے پر 6 افراد اور 12 غیر ملکی کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں چینی شہری بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ یہ کمپنیاں اور افراد ایران کو وہ ضروری مواد فراہم کر رہے تھے جو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری میں استعمال ہو سکتا ہے۔ ان پر بدھ کے روز باضابطہ طور پر پابندیاں لگائی گئیں۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ واشنگٹن ایران کو بیلسٹک میزائل پروگرام کی ترقی کی اجازت نہیں دے سکتا کیونکہ یہ امریکا اور خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات جاری ہیں، جن کا مقصد ایک نیا معاہدہ طے دینا ہے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے۔یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکا نے ایران کی تیل، جوہری اور عسکری صنعتوں سے منسلک کئی اداروں اور افراد پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری، جبالیہ میں خواتین و بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید

فرانسیسی اداکار جنسی ہراسانی کا مجرم قرار،18 ماہ سزا

کراچی میں لرزہ خیز واردات: بیٹوں نے باپ کو کمانے کا کہنے پر قتل کر دیا

دوبارہ جارحیت ہوئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا،خواجہ آصف

جیل حکام کی بانی پی ٹی آئی کی اضافی سہولیات پر اعتراض، نظرثانی کی اپیل

Latest from بین الاقوامی