امریکہ بھی پاکستانیوں کے سامنے بے بس ، زندہ ماں کوبوڑھی قرار دیکر کروڑوں کا فراڈ، امریکیوں نے ہاتھ جوڑدئیے

0
34

کراچی:امریکہ بھی پاکستانیوں کے سامنے بے بس ،زندہ ماں کوبوڑھی قراردیکرکروڑوں کا فراڈ،امریکی حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں نے امریکہ میں‌ بھی جاکراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے ،

امریکی حکام کہتے ہیں کہ وہ بڑے حیران ہیں کہ پاکستانیوں نے بوڑھی والدہ کو مردہ قرار دیکر بچوں نے امریکی انشورنس کمپنی سے 25 کروڑ کی رقم بٹورلی۔

کراچی میں بچوں کی جانب سے بوڑھی والدہ کو مردہ قراردے کر امریکا کی انشورنس کمپنی سے 25 کروڑ روپے بٹورنے کا کیس سامنے آیا ہے جس پر ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بوڑھی والدہ کو مردہ قراردے کر رقم بٹورنے والی سگی اولاد کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارنے شروع کردیے، ایف آئی اے کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سیل کی جانب سے اپنی نوعیت کی منفرد چالبازی کا مقدمہ یکم دسمبر کو درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق فہد سلیم اور فاریہ سلیم نے اپنی بوڑھی والدہ سیما سلیم کھربے کو مردہ قرار دے کر امریکا سے 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کی،

امریکی حکام کی طرف سے ایف آئی کو دی گئی دستاویزات کے مطابق سیما سلیم کھربے نے امریکا کی ایک انشورنس کمپنی سے 2009 میں 2 پالیسیاں لی تھیں، 8 جون 2011 کو سیما سلیم کی فوتگی کا سرٹیفکیٹ بیمے کی رقم وصول کرنے کے لیے جمع کروایا گیا تاہم خاتون کے زندہ ہونے کا راز اس وقت کھلا جب وہ مردہ ظاہر ہونے کے باوجود 2013 میں پاسپورٹ اپلائی کرنے امریکن قونصل خانے گئیں۔

ذرائع کے مطابق امریکن قونصل خانے کے اسسٹنٹ ریجنل سیکیورٹی اسکاٹ جے جیس کی جانب سے ایف آئی اے کو تحریری درخواست موصول ہوئی، سیما سلیم کھربے نے انتقال کے بعد بھی بیٹے کے ہمراہ پاکستانی پاسپورٹ پر10سے زائد ملکوں کے فضائی سفرکیے،

امریکن قونصل خانے کے اسسٹنٹ ریجنل سیکیورٹی اسکاٹ جے جیس کی جانب سے ایف آئی اے کو تحریری درخواست میں کہا گیا ہے کہ انشورنس کی رقم کے حصول کے لیے بنوائے گئے، بوگس ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں سیکریٹری یونین کونسل 6 شاہ بیگ لین لیاری ممتاز علی عباسی نے ان کی معاونت کی جب کہ سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کے سینئیر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرحسین اختر نے انھیں ڈیتھ سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں خاتون سیما سلیم کاربے کی موت کو حرکت قلب بند ہونا قراردیا گیا، خاتون کومردہ قراردینے کےلیے فشرمین مورنا قبرستان کی رسید مہیا کی گئی، امریکن انشورنس کمپنی سے رقم ملنے کے بعد فہد سلیم نے پاکستان کا دورہ بھی کیا، امریکا سے انشورنس کی رقم پاکستان منتقلی کے لیے فہد سلیم نے کراچی میں 2 اکاؤنٹ کھلوائے جس میں سے ایک دھوراجی اور دوسرا جھیل پارک میں کھلوایا گیا۔

کیس کے تفتیشی آفیسر انسپکٹراسٹیفن نے ایف آئی آر عدالت میں جمع کروادی ہے جب کہ عبوری چالان 14روز بعد جمع کروایا جائے گا۔

دوسری طرف ایف آئی اے بھی اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ، ایف آئی اے حکام کہتے ہیں کہ وہ اس واقع میں ملوث کرداروں تک پہنچ گئے اوراگرواقعی یہ ایسے ہی ہوا ہے تو پھروہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے

Leave a reply