امریکا کا باجوڑ حملےکی شدید مذمت

افغانستان دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال نہ ہو
0
51
methew

امریکا نے باجوڑ حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے تمام پر امن اور جمہوری معاشروں کی توہین ہیں انہوں نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایک سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم بنانے کے لیے پاکستان سے رابطے جاری رکھیں گے ہم نے طالبان پر واضح کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال نہ ہو۔

زخمی کارکن مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر خوشی سے نہال

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں میں دہشتگردی کا تازہ حملہ باجوڑ میں ہوا جہاں جے یو آئی (ف) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 54 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئےایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے اس حوالے سے بتایا کہ جے یو آئی کا جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور دھماکا 4 بجکر 10 منٹ پر ہوا موقع سے بال بیرنگ وغیرہ ملے ہیں، دھماکا خود کش تھا اور حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکے میں کوئی خاص ٹارگٹ تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور فرد جرم عائد

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ باجوڑ حادثے میں جے یو آئی کے 60 کارکن شہید جبکہ 200 کے قریب زخمی ہوئے ہیں اور باجوڑ دھماکہ افسوسناک ہے، یہ حالات کا ایک جبر ہے اور تاریخ کا سیاہ واقعہ ہے، جبکہ آزمائشیں قوموں پر آتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے باوجود کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کو اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، آزمائش کی گھڑی میں قوم کا شکر گزار ہوں۔

بلوچستان میں بارشوں کے باعث 332 مکانات تباہ،پنجاب میں 7 اگست تک بارشیں متوقع

Leave a reply