امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل
دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔
واشنگٹن:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
باغی ٹی وی : پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین کسی بھی بات چیت کے دائرہ کار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت کا معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ جے ایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہچنے تھےجے ایس شنکر نے وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کی، اور اسحاق ڈار سے ملاقات بھی کی۔