امریکا روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو مزید 3 ارب ڈالر کی نئی فوجی امداد فراہم کرے گا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا یوکرین کو اس کی آزادی کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر 3 بلین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کرے گا۔
روس صدرکا10یا زائد بچوں کوجنم دینے والی خواتین کیلئے میڈل اور لاکھوں روپے انعام کا…
اس حوالے سے ایک امریکی اہلکار نے منگل کو کہا کہ روسی آپریشن کے آغاز کے بعد کیف کے لیے سب سے بڑا سکیورٹی سپورٹ پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت تین ارب ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔
روئٹرز کے مطابق یوکرین کو دیئے جانے والے جنگی ساز و سامان میں کوئی نیا ہتھیار شامل نہیں ہے بلکہ وہ ہی ہوں گے جو گزشتہ پیکج میں فراہم کیے گئے تھے۔
روسی حملے کے بعد یوکرین کے لیے امریکی ہتھیاروں کی امداد کا یہ سب سے بڑا پیکج ہے، امریکی یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10.6 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔
یہ امداد جس کا استعمال دیگر کارروائیوں کے علاوہ کیف کو ہتھیار فراہم کرنے اور اس کی افواج کی تربیت کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان وائٹ ہاؤس آج بُدھ کو کرے گا آج ہی کے دن یوکرین روس سے اپنی آزادی کا دن منا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج یوکرین پر روس کے حملے کو چھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔
روس یوکرین جنگ: ایٹمی پلانٹ پر حملہ خودکشی ہوگا،یو این سیکرٹری جنرل
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق امریکی سیکیورٹی امداد ایک طویل مدتی مہم کی طرف منتقل ہو رہی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مستقبل میں مزید امریکی فوجی دستے یورپ میں رکھے جائیں گے، موجودہ تین بلین ڈالرز کی امداد بھی اسی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے یوکرینی فوج کو تربیت یافتہ اور اسے پتھیاروں سے لیس کیا جائے گا تاکہ وہ آنے والے کئی سالوں تک لڑ سکیں-
یہ رقم زیادہ سے زیادہ تین قسم کے ڈرونز، اور دیگر ہتھیاروں، گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان کے معاہدوں کو فنڈ کرے گی یہ امدادی پیکج یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، ڈرونز میں چھوٹے، ہاتھ سے لانچ کیے جانے والے پوما ڈرون، طویل عرصے تک چلنے والے اسکین ایگل سرویلنس ڈرون، جو کیٹاپلٹ کے ذریعے لانچ کیے جاتے ہیں، اور برطانوی ویمپائر ڈرون سسٹم شامل ہیں، جسے بحری جہاز سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔
HIMARS precision میزائل جو 80 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس پیکج کا حصہ ہے۔
گذشتہ جمعہ کو پینٹاگون نے یوکرین کے لیے مختص کردہ 775 ملین ڈالر مالیت کے نئے فوجی امداد کے 19ویں پیکج کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد اسے لڑائیوں کے انداز کو تبدیل کرنے اور روسی افواج کے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی میں مدد کرنا ہے۔