امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، 7 مزدور اور گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جا گریں
امریکہ میں مشہور فرانسس اسکاٹ کی برج کارگو شپ کے ٹکرانے کے باعث سمندر میں جا گرا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بلتی مور میں واقع مقبول اور قدیم برج گزشتہ رات پیش آنے والے حادثے کے باعث سمندر میں جا گرا ہے، واقعے میں 7 مزدور اور متعدد گاڑیاں سمندر میں جا گریں، تاہم ریسکیو عملے نے آپریشن شروع کر دیا ہے، 1 اعشاریہ 6 مائل برج رات کے اندھیرے میں اُس وقت گرا جب ایک کارگو شپ برج سے جا ٹکرائی.
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار گو شپ کے ٹکرانے کے چند سیکنڈز میں ہی پُل سمندر میں جا گرا،دوسری جانب مئیر برینڈن ایم اسکاٹ اینڈ بلتی جاننی اولسزیوکی کہتے ہیں کہ ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ چکی ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے، برفیلےپانی سے 7 مزدوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔