امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،سینیٹرڈگ لارسن اہلیہ اور بچوں سمیت ہلاک
یوٹاہ: امریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں گرنے والے چھوٹے طیارے میں سینیٹرڈگ لارسن ان کی اہلیہ اور 2 چھوٹے بچے سوار تھے، حادثے میں تمام افراد ہی ہلاک ہو گئے۔
سینیٹر ڈگ لارسن خود طیارہ اڑا رہے تھے وہ ویک اینڈ پر تفریح کے لیے موآب شہر گئے تھے، سینیٹر ڈگ لارسن یوٹاہ میں ایندھن بھروانے کے لیے رکے تھے اور ایندھن بھروانے کے بعد جوں ہی اڑان بھری تو طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
امریکا نے ایران کے سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کرنے کا اعتراف …
فیس بک پر پوسٹ کیے گئے گرینڈ کاؤنٹی شیرف کے محکمے کے بیان کے مطابق، طیارہ اتوار کی شام کو کینیون لینڈز ایئر فیلڈ سے 15 میل (24 کلومیٹر) شمال میں صحرائی تفریحی شہر موآب سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا شیرف کے دفتر نے کہا کہ سینیٹر پائلٹ تھا اور طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔
ہوگ نے اپنی ای میل میں لکھا کہ سینیٹر ڈگ لارسن، ان کی اہلیہ ایمی، اور ان کے دو چھوٹے بچے کل شام یوٹاہ میں ہوائی جہاز کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔” "وہ اسکاٹس ڈیل میں فیملی سے ملنے جا رہے تھے اور گھر واپس آ رہے تھے۔ وہ یوٹاہ میں ایندھن بھرنے کے لیے رک گئے۔