فلاڈیلفیا : امریکا میں چھوٹا طیارہ گرنے کے حادثے میں ماں اور بچے سمیت ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا یہ چھوٹا طیارہ ایک میڈیکل ٹرانسپورٹ جہاز تھا جو عمارتوں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 6 افراد سوار تھے، طیارہ ایک مریض بچے کو والدہ کے ہمراہ لے جا رہا تھا، جبکہ طیارے میں 2 پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھاحادثے میں مرنے والے تمام افراد ہی میکسیکن نیشنل تھے جبکہ حادثے میں ایک علاقہ مکین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی تشکیل نو کا فیصلہ

ریاستی اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کو رات گئے فلاڈیلفیا کے گنجان آباد علاقے میں پیش آیا تاہم ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہےسوشل میڈیا پر عینی شاہدین کی جانب سے دی گئی اطلاعات میں بتایا گیا کہ لاشوں کے ٹکڑے سڑک پر آگرے اور قریبی گھروں کے اندر بھی گرے ہیں۔

ادھر میکسیکو کی حکومت نے بیان میں کہا کہ طیارے میں سوار تمام افراد میکسیکو کے شہری تھے۔

زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شروع

جیٹ ریسکیو ایئرایمبولینس کے شعبے کارپوریٹ اسٹریٹجی میں کام کرنے والی عہدیدار شائے گولڈ نے بتایا کہ بیمار بچہ ایک لڑکی تھی اور وہ واپس اپنے گھر ٹیجوانا جا رہے تھے مگر حادثے کا شکار ہوگئے اور ان کے ساتھ طیارے میں ان کی والدہ بھی سوار تھیں ہم اس طرح کے حادثات پر انتہائی افسردہ ہیں، یہ عملہ انتہائی تجربہ کار تھا، ہم ایک بہترین ایئرایمبولینس کمپنی ہیں اور سالانہ 600 سے 700 پروازیں ہوتی ہیں۔

امریکی ریاست پینسلوینیا کے گورنر جوش شپیرو نے جائے حادثہ پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس خطے میں نقصان ہوگا اور ہم اس حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے یک جہتی کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں طیارے کے حادثے پر بہت افسوس ہوا، مزید معصوم جانیں چلی گئیں تاہم ہمارے عہدیداروں امدادی کام میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔

حکومت کا بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

Shares: