امریکا میں ڈانس پارٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک ،15 زخمی

نائٹ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں
firing

واشنگٹن: امریکی ریاست الاباما میں ہونے والی ویک اینڈ ڈانس پارٹی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الباما میں ہونے والی پارٹی میں ایک شخص نے معمولی سی تلخ کلامی پر جھگڑا شروع کردیا اور پارٹی کے شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جبکہ 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کی جا رہی ہے، تاحال ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی، نائٹ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے،بیرسٹر گوہر

واضح د رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد روڈ حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے، جس کی وجہ اسلحے کی خرید و فروخت کے قوانین میں بے جا نرمی ہے۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،وفاقی کابینہ کی منظوری میں غیرقانونی چیز کیا ہے؟عدالت

Comments are closed.