امریکی پارک میں جنونی شخص کی بچوں اور ان کی فیملیز پر فائرنگ،8 افراد زخمی

ایک آٹھ سالہ بچے کے سر میں گولی لگی اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے
america

مشی گن: امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے سپلیش پارک میں کھیلنے والے بچوں اور ان کی فیملیز پر ایک جنونی شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

باغی ٹی وی: نیو یارک پوسٹ کے مطابق ملزم نے روچسٹر ہلز میں بروکلینڈز پلازا اسپلیش پیڈ میں کھیلنے والے بچوں کو نشانہ بنایا اس نے 28 گولیاں داغیں، یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے رونما ہوا۔

اوکلینڈ کاؤنٹی کے شیرف مائیکل بوچرڈ نے بتایا کہ ملزم نے بار بار پستول لوڈ کیا اور فائرنگ کرتا رہا جب پولیس نے گھیرلیا تو اس نے خود کو گولی مار لی، پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ 10 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم مقامی اسپتالوں کی رپورٹ کے مطابق 8 افراد زخمی ہوئے، ان میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل تھے۔

ایک آٹھ سالہ بچے کے سر میں گولی لگی اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمی بچوں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے پیٹ اور ٹانگوں میں گولیاں لگیں اور اس کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے، یہ حملہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیا گیا –

کینیڈین فوج کیلئے بڑی داڑھی اور ڈریس کوڈ سے متعلق نیا حکم جاری

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات

لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے والا ملزم

Comments are closed.