نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں مسجد کے باہر فائرنگ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام شہید ہو گئے-
باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے امام حسن شریف کو نیو آرک کی مسجدِ محمد کے باہر نشانہ بنایا گیا امام حسن شریف کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ جب ہسپتال لایا گیا تب ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔
نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے کہا ہے کہ مسجد کی حفاظت کا بھرپور انتظام کیا جائے گا، یہ واقعہ ایسے وقت ہوا ہے جب مسلم برادری کو امتیازی سلوک اور نفرت کی بنیاد پر جرائم کی شکایات ہیں۔ انتظامیہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو یقین دلاتی ہے کہ ان کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور عبادت گاہوں کی خاص طور پر حفاظت کی جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے
نیو آرک پبلک سیفٹی ڈائریکٹر فرٹز فریگ نے ایک بیان میں کہا کہ امام حسن شریف کو صبح 6 بجے نشانہ بنایا گیا، پولیس اب تک کسی کو گرفتار نہیں کرسکی ہے بیان کے مطابق تفتیش جاری ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں اور نہ ہیانہیں نشانہ بنانے کے محرکات کا پتا چل سکا۔