امریکا نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے

نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے اور دیگر اشیاءبھی شامل ہیں
0
82
nuwadrat

نیو یارک: امریکا نے 1کروڑ 30لاکھ ڈالر (تقریباً3ارب 61کروڑ روپے) مالیت کے 133چوری شدہ نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نوادرات کی واپسی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمد ہونے والے نوادرات کی نمائش بھی کی گئی، ان نوادرات میں گندھارا دور کے مجسمے اور دیگر اشیاءبھی شامل ہیں۔

امریکا کی طرف سے پاکستان کو چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کی یہ 5 ویں قسط تھی، تقریب میں پاکستان قونصل جنرل عامر اتوزئی نے حکومت پاکستان کی طرف سے یہ نوادرات وصول کیےاس موقع پر قونصل جنرل نے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، نوادرات سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بنائے گئے خصوصی یونٹ اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ نوادرات برآمد کیے۔

28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

نیویارک میں واقع پاکستانی قونصل خانے کےایکس اکاؤنٹ پر اس تقریب کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ جلد یہ نوادرا ت پاکستان کے عجائب گھروں کی زینت بنیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کیلئے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، رانا ثنااللہ

Leave a reply