امریکی حکومت نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عام اقتصادی پابندیاں ہٹائی جا رہی ہیں، تاہم سابق شامی صدر بشار الاسد، دہشتگرد تنظیم داعش اور ایران کے حمایت یافتہ گروہوں پر پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔
ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں مخصوص اقتصادی حالات اور انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے، تاہم امریکا مشتبہ عناصر اور دہشتگرد گروپوں کے خلاف سخت پالیسی پر قائم رہے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کی ذمہ دار حماس ہے، اور امریکا خطے میں امن قائم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
ترکیہ میں آگ سے 20 گھر جل کر راکھ، 900 افراد محفوظ مقام پر منتقل
خیبر پختونخوا میں ریسکیو ادارے جدید آلات اور ڈرونز سے لیس کرنے کا فیصلہ
دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، 15 سالہ عبد الرحمان جاں بحق
ایران میں کارروائی امن کے لیے کی، کشیدگی ناگزیر حد تک بڑھ چکی تھی: امریکی ترجمان