اوپر سےامریکا سےلڑائی، اندرسےبھائی بھائی،رانا ثنا اللہ کی عمران خان پر تنقید

0
95

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلیں۔

باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ا وپر سے امریکا سے لڑائی، اندر سے بھائی بھائی، پہلے امریکی ”لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی“ حاصل کرلو!امریکہ سےنہیں ڈرتا سے میری جان کو خطرہ ہے اور امریکہ نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا، اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے-

معشیت کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کر دیا

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مارکی حقیقی آزادی چاہتا ہےعمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، ان کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔


رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان کیسز سے حقیقی آزادی چاہتے ہیں، وہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتے ہیں۔

اقتدارکیلئےعمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے،خواجہ سعد رفیق

قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ جھوٹا ترین شخص (برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت) مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لئے استعمال کر رہا ہے، اس ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی۔

آپ کا خط پی ٹی آئی کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے،وزیر اعظم کا صدر …

Leave a reply