امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا، جین بیئر

جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے خلل کا باعث بن رہے ہیں
0
96

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرین جین بیئر نے کہا ہے کہ جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے خلل کا باعث بن رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی سے کرین جین بیئر سے مظاہرین پر پولیس کے تشدد سے متعلق سوال پوچھے گئے سوال پر کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتا ہے لیکن جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے خلل کا باعث بن رہے ہیں، امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج بہت محدود پیمانے پر تھا اور صرف چند فیصد طلبا نے شرکت کی۔

پریس سیکرٹری کرین جین بیئر نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی شرح کے خلاف نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے غصے سے آگاہ ہیں لیکن یہ مظاہرے پُرامن ہونے چاہیے، امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہروں اور احتجاج کا کوئی جواز نہیں نیو یارک پولیس نے اچھا کیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں مجھے تو یہ سب دیکھ کر بہت مزا آیا۔

اسکونسن ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی جامعات میں اسرائیل مخالف احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے ذمہ دار صدر بائیڈن ہیں اس حوالے سے پہلے سے تیاریاں کی جانی چاہیے تھیں تاکہ مظاہرین سے بروقت نمٹ لیا جاتا،نیو یارک کے پولیس افسران نے کمال کر دکھایا کہ کولمییا اور سٹی کالج نیو یارک میں 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرکے کیمپس خالی کروایا کسی بھی تعلیمی ادارے میں سیاسی بنیادوں پر مظاہروں اور احتجاج کی کوئی گنجائش نہیں بائیڈن انتظامیہ کو اس صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے جامع حکمتِ عملی کے تحت احتجاج روکنا چاہیے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک طلبا پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی، تشدد کا نشانہ بنایا اور 500 سے زائد کو حراست میں لے لیا تھا۔

Leave a reply