امریکی ایئرلائنزکی اسلام دشمنی عیاں ، ایئرلائنزکوبھاری جرمانہ

0
34

واشنگٹن:امریکی ایئرلائنزکی اسلام دشمنی عیاں ، ایئرلائنزکوبھاری جرمانہ،اطلاعات کےمطابق امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائنز پر مسلمان مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور امتيازی سلوک روا رکھنے پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ نقل و حمل نے ملکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائنز کیخلاف دو شکایتوں پر مجموعی طور پر 50 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے، یہ جرمانہ 26 جولائی 2016 کو پرواز 229 کے دوران مسلم جوڑے اور 31 جولائی 2016 کی پرواز 49 میں ایک مسلم مسافر کے ساتھ عقیدے کو بنیاد بنا کر امتیازی سلوک رکھنے اور طیارے سے اتارنے پر عائد کیا گیا۔

پرواز 229 کے دوران طیارے کے ایک غیر مسلم مسافر نے مسلمان جوڑے کی موجودگی پر خوف محسوس ہونے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد مسافر نے اپنی ٹوپی کے اندر کچھ چھپایا ہے جب کہ ایک ایئرہوسٹس نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلم مسافر نے اپنے موبائل پر لفظ اللہ ٹائپ کیا تھا۔ پائلٹ نے کمپنی کے سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ سے رجوع کیا جس نے مسلم جوڑے کو جانے کی اجازت دی تاہم طیارے کے عملے نے مسلم جوڑے کو بیدخل کردیا تھا۔

Leave a reply