افغان وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی شہری عامر امیری کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں امریکی وفد کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یرغمالیوں کے معاملات کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بولر نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے خوشگوار لمحہ ہے۔امیر خان متقی نے کہا کہ افغان حکومت شہریوں کے مسائل کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی اور سفارت کاری کے ذریعے ان مسائل کے حل کے راستے نکالے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے قیدی کی رہائی میں سہولت فراہم کرنے پر قطر کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ایڈم بولر نے کابل اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے پچھلے مذاکرات کو تعمیری قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ باقی مسائل پر بات چیت جاری رہے گی۔ یہ امریکی وفد کا کابل کا دوسرا دورہ تھا۔افغان وزارت کے مطابق گزشتہ ملاقات میں امریکی وفد نے امریکی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ طالبان رہنماؤں نے افغان شہری محمد رحیم کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، جو گوانتانامو بے میں قید سمجھے جاتے ہیں۔
امریکی وفد اصولی طور پر محمد رحیم کی رہائی پر متفق ہوا تھا اور کہا گیا تھا کہ انہیں قطر منتقل کیا جائے گا، تاہم افغان وزارت کے بیان میں اس کی مزید وضاحت شامل نہیں تھی۔
بھارت: 20 لڑکیوں سے زیادتی،مذہبی رہنما سوامی سرسوتی گرفتار
کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی امتیاز میر دم توڑ گئے
غزہ پر اسرائیلی بمباری: حماس کا 24 گھنٹے جنگ بندی کا مطالبہ
لندن میں خطاب: وزیراعظم شہباز شریف نے کرکٹ کی مثال دے دی








