پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نا ملنے پر امریکی کانگریس اراکین کا پاکستان کیخلاف پابندیاں عائدکرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی نشان نہ ملنے اور بطور سیاسی جماعت اس کے انتخابات سے باہر ہو جانے پر امریکی کانگریس کے اراکین نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے محکمہ خارجہ کو خط لکھ دیا-
باغی ٹی وی : کانگرس کے ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر کی قیادت میں ڈیموکریٹ اراکین کانگریس نے محکمہ خارجہ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں پاکستان پر پابندیوں کی تجویز دی گئی ہے اگرچہ اس خط سے پاکستان پر پابندیاں لگنے کا امکان نہیں لیکن اس میں پاکستانی اداروں پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
الہان عمر اور دیگر ڈیموکریٹس نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے پاکستان میں عام انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھایا ہے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں الہان نے اپنے تحفظات کااظہار کیا۔
آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
https://x.com/IlhanMN/status/1754233161205305486?s=20
انہوں نے لکھا کہ جب سے میں نے اور میرے ساتھیوں نے گزشتہ نومبر میں پاکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، حالات مزید خراب ہوئے ہیں،حزب اختلاف کی ایک جماعت کو مجرم قرار دیا گیا ہو تو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہو سکتے۔
ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی
واضح رہے کہ الہان عمر اپریل 2022 میں اسلام آباد کے دورے پر آئی تھیں جونئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی امریکی قانون ساز کا پہلا دورہ پاکستان تھا اس دوران انہوں نےسابق وزیر اعظم عمران خان کےساتھ بھی ملاقات کی تھی جس پرخاصے سوالات اٹھائے گئے تھے یہ ملاقات اس لیے بھی متنازع قرارپائی کیونکہ عمران خان نے اپنی برطرفی کا ذمے دار امریکا کو قراردیا تھا۔