پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

انٹر بینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر 286.97 پر بند ہوا تھا
0
35
dollar

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کم ہوکر 48386 پر بند ہوا۔

باغی ٹی وی : کاروباری دن میں 100 انڈیکس 758 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا، بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے 14.52 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے سے کم ہو کر 7257 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی روپےکے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا ہو گیا انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر امریکی ڈالر 287.43 روپے پر بند ہوا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت یک دم تین روپے بڑھ گئی اور امریکی کرنسی کے ریٹ 295 روپے پر پہنچ کر بند ہوگئےانٹر بینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر 286.97 پر بند ہوا تھا، آج انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوا۔

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

سعودی ریال 76.61 روپے، اماراتی درہم 78.25 روپے، قطری ریال 78.60 روپے، کویتی دینار934.27 روپے اور بحرینی دینار 762.41 روپے کا رہاانٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 189 روپے 02 پیسے، کینیڈین ڈالر 214 روپے 86 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 366 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 18 پیسے اضافہ

Leave a reply