نیو میکسیکو: امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں گرکر تباہ ہوگیا۔
باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ کی جان بچ گئی لیکن وہ شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا،طیارےمیں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا، حادثہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جس میں جب پائلٹ کو احساس ہوا کہ طیارہ تباہ ہوگیا ہے تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا، فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ ہوائی اڈے کے جنوب کی طرف ایک پہاڑی پر تھا جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
البوکرک فائر ریسکیو کے ترجمان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جواب دہندگان جائے وقوعہ پر پہنچے اور تباہ شدہ طیارے کی تصدیق کی اور پائلٹ کی تلاش شروع کر دی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں”۔
بھارت اور بنگلہ دیش میں تیز بارشوں اور سائیکلون سے 38 افراد ہلاک
ترجمان کے مطابق، پائلٹ حادثے میں بچ گیا اور اسے "سنگین زخموں” کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا "دو دیگر شہریوں کا جائے وقوعہ پر جائزہ لیا گیا، اور ان میں سے کسی کو بھی ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا-
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایڈوانس اسٹیلتھ فائٹر مبینہ طور پر جنوبی کیلیفورنیا میں ایڈورڈز ایئر فورس بیس کے لیے جا رہا تھا جب یہ البوکرک انٹرنیشنل سنپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جو کرٹ لینڈ ایئر فورس بیس کی جگہ بھی ہے۔