امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

غزہ جنگ کے خطے میں بڑھتے اثرات کے پیش نظر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں
Antony Blinken

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ میں اردن کے بعد قطر پہنچ گئے۔

باغی ٹی وی: امریکی وزیر خارجہ نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل انٹونی بلنکن نے اردن میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں شاہ عبداللہ نے انہیں غزہ میں جنگ جاری رہنے کے ‘تباہ کن نتائج’ سے خبردار کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
https://x.com/SecBlinken/status/1743979043547148600?s=20
بلنکن نے دریں اثنا استنبول میں ترک صدر اردوان اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کرکے علاقائی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں اتوار کا دن امریکہ اور یورپی یونین کی ان کوششوں کے حوالے سے اہم رہا ہے کہ تین ماہ سے متجاوز ہو چکی غزہ کی جنگ بس غزہ میں ہی رہے، غزہ سے باہر نکل کر پورے علاقے میں نہ پھیل جائے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل دوالگ الگ جگہوں پر الگ الگ دوروں پر مشرق وسطٰ ٰ میں اتوار کے روز مصروف رہے مگر دونوں کےعزائم اور مقاصد میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے دونوں چاہتے ہیں کہ جنگ کا دائرہ لبنان تک نہ پھیلنے پائے حتیٰ کےہمغربی کنارے اور بحیرہ احمر میں بھی نہ جانے پائے لیکن غزہ میں فوری جنگ بندی دونوں کی اولیں ترجیح نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج کا حماس کا فوجی نیٹ ورک مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ

انٹونی بلنکن کا حالیہ تین ماہ کے دوران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے بعض ملکوں کا چوتھا دورہ ہو گا انہوں نے تین ماہ کے دوران عملاً اسرائیل کے لیے ہی سفارت کاری کی ہے۔

Comments are closed.