بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ دھوکہ،300 بھارتی روپے کی جیولری 6 کروڑ میں فروخت

دکان کے مالکان باپ اور بیٹا موقع سے فرار ہیں
0
117
business

راجستھان: بھارت میں امریکی خاتون کے ساتھ دھوکہ، جیولر نے 300 بھارتی روپے کی جیولری کے عوض 6 کروڑ روپے ہتھیا لیے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا جہاں ایک جیولر نے سونے کا پانی چڑھا کر نقلی جیولری امریکی خاتون کو کروڑوں روپے میں بیچ ڈالی،خاتون امریکا میں ہونے والی جیولری کی نمائش کیلئے زیورات خریدنے جے پور کے جوہری بازار آئی تھی۔

پولیس کے مطابق امریکا میں ہونے والی نمائش میں موجود ٹیم نے خاتون کی جیولری کے خالص ہونے کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ سونا نقلی ہے جبکہ اس میں جڑے ہیرے بھی جعلی ہیں جس پر خاتون نے دوبارہ بھارت آکر دوکاندار سے رابطہ کیا اور نہ ماننے کی صورت میں پولیس سے شکایت کی، صرف اتنا ہی نہیں خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی شکایت امریکی سفارتخانے میں بھی کی جہاں سے پولیس پر شفاف تحقیقات کیلئے مزید دباؤ ڈالا گیا۔

ڈی جی نیب کا اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کا …

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے جیولری خریدنے کیلئے دکاندار سے سوشل میڈیا کے انسٹاگرام پیج پر رابطہ کیا تھا اور زیورات کے لیے 2 سال میں 6 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے تھے، دکان کے مالکان باپ اور بیٹا موقع سے فرار ہیں جن کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار …

Leave a reply