امریکی پروفیسر نے ارنب گوسوامی کا ٹاک شو چھوڑ کر جانے کی وجہ بتا دی

2 ہفتے قبل
تحریر کَردَہ
ind

معروف امریکی پروفیسر نے ارنب گوسوامی کے ٹاک شو چھوڑ کر جانے کی بڑی وجہ بتا دی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی پروفیسر اور سیکیورٹی امور کی ماہر کرسٹین فیئر نے متنازع بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے مباحثے سے تنگ آکر شو چھوڑ کر چلی گئیں۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر واقعے سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شو کے ’’جنگجو اور شور سے بھرے‘‘ ماحول کو برداشت نہیں کرسکیں، جب ہر کوئی صرف چیخ رہا ہو اور معقول گفتگو کا کوئی امکان نہ ہو، تو ایسے شو میں بیٹھنے کے بجائے دنیا میں کرنے کے لیے بہت سی اہم چیزیں موجود ہیں، کرسٹین کا یہ اقدام بھارتی ٹی وی کے ان مباحثوں پر ایک واضح تنقید ہے جو اکثر شور شرابے اور غیر معقول رویوں کی نذر ہوجاتے ہیں۔

Latest from بین الاقوامی