امریکی ریاست میں شدید آتشزدگی،تاریخی قصبہ جل کر راکھ

لوہانیا تقریباً مکمل طور پر جل چکا ہے
0
34
Fire Incident

امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی سے لاہینا کا پورا تاریخی قصبہ جل کر راکھ ہو گیا جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

باغی ٹی وی: ریاست ہوائی سے امریکی سینیٹر برائن شیٹز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا لوہانیا تقریباً مکمل طور پر جل چکا ہے، ابھی تک بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے اور فائر فائٹرز تاحال آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ریاست سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر برائن شیٹز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ لاہینا "تقریباً مکمل طور پر جھلس چکی ہے،ماوئی کے ہسپتال کا نظام جلنے والے مریضوں اور دھوئیں سے سانس لینے میں مبتلا لوگوں سے بھر گیا ہے فائر فائٹرز اب بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں

جنوبی کوریا:سمندری طوفان خانون سے تباہی،پروازیں منسوخ

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اطلاعات ملی تھیں کہ کئی افراد نے تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلنے والے آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگائی تھی جس میں سے تقریباً ایک درجن افراد کو بچایا گیا ہے۔

کاؤنٹی ماؤوی کے میئر رچرڈ بسن جونیئر کا کہنا ہے کہ کئی مکانات اور کاروباری ڈھانچے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 12000 نفوس پرمشتمل قصبے لاہینا کے ایک رہائشی نےمقامی میڈیا کو بتایا کہ ساحل پر کھڑی تمام کشتیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں، اور کشتیوں کے جلنے کا منظر ایسا لگ رہا تھا جیسے یہ کسی جنگی فلم کا سین ہو۔

سول ایوی ایشن کے ملازمین کی پنشن،مراعات ، فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

امریکی ریاست ہوائی کی کاؤنٹی ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک کم ازکم 6 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو گئے ہیں ریاست ہوائی کے گورنر کا کہنا ہے کہ آگ سے ہونے والے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی میں 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث آگ کو بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام نے کہا کہ ماوئی پر ہونے والے نقصان کی صحیح حد کا تعین کرنا ابھی بھی مشکل ہے اور انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ تقریباً 2,100 افراد بے گھر ہو چکے ہیں لوہانیا میں رہنے والے لوگوں کے کچھ رشتہ داروں نے کہا کہ وہ لاپتہ خاندان کے افراد کے بارے میں پریشان ہیں میں ابھی تک نہیں جانتا کہ میرا چھوٹا بھائی کہاں ہے مجھے نہیں معلوم میرا سوتیلا باپ کہاں ہے ایک عینی شاہد نے کہا کہ ہر کوئی جسے میں لوہانیا میں جانتا ہوں، ان کے گھر جل چکے ہیں۔

شادی کے بعد بیوی مرد نکلی،شوہرنے پولیس کو درخواست دیدی

Leave a reply