امریکی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات

0
38

اسلام آباد : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی –

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ڈونلڈبلوم نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کے ابہام کے بارے میں آگاہ کیا۔

مشکلات کے باوجود معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی،وزیرِ اعظم


وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی امور اور دونوں ممالک میں تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزارت خزانہ کا کہنا ہے امریکی سفیر نے مشکل معاشی حالات سے نمٹنے ،استحکام اور ترقی دینے کیلئے تعاون اوراقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب چین کی جانب سے آئندہ ماہ پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کا امکان ہےذرائع کے مطابق پاکستان نے جون تک کی تمام ادائیگیوں کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جس کے باعث ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے رواں ماہ اور جون میں تقریباً 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے تاہم چین نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں کے فوراً بعد تازہ فنڈز فراہم کر کے جون میں قرضوں کی 2 اہم ادائیگیوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے چین کی جانب سے پاکستان کے 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے قرضے کی روول اوور کی یقین دہانی کروائی ہے۔

واضح رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کو 30 جون تک ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا مقصد آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا تھا۔

جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت

Leave a reply