اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس سے ملاقات میں امریکا میں آباد کاری کے اہل افغان مہاجرین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
باغی ٹی وی : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم دفتر خارجہ پہنچے، جہاں انہوں نے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں امریکا میں آباد کاری کے اہل افغان افغان شہریوں کی محفوظ اور مؤثر پروسیسنگ پر بھی گفتگو کی گئی ، جب کہ پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف کے حالیہ دورہ امریکہ سمیت دوطرفہ تعلقات کے بعض اہم پہلوؤں پر بات چیت ہوئی ،وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ 2024 میں دونوں فریقوں کو حالیہ تبادلوں اور دوطرفہ تعلقات میں اضافہ کو آگے بڑھانا چاہیے –








