مزید دیکھیں

مقبول

عمران خان کیلئے عیدالفطر کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی...

لاکھوں بینک کارڈز کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہو گیا

کیسپرسکی ڈیجیٹل فوٹ پرنٹ انٹیلی جنس رپورٹ کے...

افغان حکومت کے سامنے دہشتگردی کا مسئلہ مؤثر طریقے سے اٹھانےکا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے افغان...

سیالکوٹ: ماں کی سفاکی، تین بچوں کو زہر دیا، ایک بیٹی جاں بحق

سیالکوٹ (بیوروچیف شاہدریاض) کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میہموجوئیہ میں...

ایلون مسک کی نئی پالیسی،امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص اورامریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے امریکی سرکاری ملازمین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پورے ہفتے کی کارکردگی کی تفصیلات دینا ہوں گی، ورنہ انہیں مستعفی سمجھا جائے گا۔

باغی ٹی وی : ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے تحت کام کرنے والے وفاقی ملازمین کو ایک ای میل موصول ہوگی، جس کے جواب میں انہیں یہ وضاحت دینا ہوگی کہ پورے ہفتے میں کتنا کام کیا گیا ہے۔

امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE)کے رکن ایلون مسک نے مزید کہا کہ اگر کسی ملازم نے ای میل کا جواب نہ دیا تو اسے ملازمت سے مستعفی تصور کیا جائے گا۔ ان کے اس بیان کے بعد امریکی سرکاری اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ملازمین اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔