کراچی: امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو جناح اسپتال کراچی کے شعبہ نفسیات میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ماہر نفسیات ان کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق، خاتون کے ہاتھ پاؤں سوجے ہوئے ہیں اور وہ بہکی بہکی باتیں کر رہی ہیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کا طبی معائنہ کریں گے، خاتون کے بیٹے نے کہا تھا کہ ان کی والدہ ذہنی مریضہ ہے، اسی وجہ سے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، قبل ازیں خاتون نے کراچی کے گارڈن تھانے میں پہنچ کر اپنی شکایت درج کرائی تھی کہ چھیپا ویلفیئر سینٹر میں بدبو آ رہی تھی، تاہم تھانے میں ان کا کہنا تھا کہ وہاں کوئی بدبو نہیں ہے۔ ان کی حالت کے پیش نظر، ایس ایچ او نے خاتون کو اپنی کمرہ میں آرام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسی دوران، سندھ کے شہر نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی رضا نے پاکستانی میڈیا کے ذریعے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں سچا پاکستانی ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ پاکستان کی بدنامی ہو۔ اونیجا کو دھوکہ دیا گیا، اور میں یہ گوارا نہیں کرتا۔”علی رضا نے مزید کہا کہ "میڈیا کے ذریعے میں ان سے شادی کی پیشکش کرنا چاہتا ہوں، ان کے جو بھی مسائل ہیں، میں ان کو حل کروں گا۔ میرے گھر والے بھی میرے فیصلے کے ساتھ ہیں۔” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکی خاتون کی پریشانی کا کوئی تعلق ذہنی بیماری سے نہیں، بلکہ وہ صرف پریشان ہیں۔علی رضا نے کہا کہ وہ اونیجا کی عمر سے متعلق کچھ نہیں جانتے، لیکن ان کے ساتھ شادی کے بعد نواب شاہ یا امریکا میں رہنے کا فیصلہ ان کے اہل خانہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرے لیے اس سے بڑی سعادت کیا ہو گی کہ میں ایک عیسائی خاتون کو مسلمان کر دوں۔”علی رضا نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس اچھی نوکری اور تنخواہ ہے، اور وہ پاکستان کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
کراچی کی بزرگ خاتون نے امریکا سے آئی خاتون کو بہو قراردیدیا
کراچی،امریکی خاتون کی برگر کھانے کی فرمائش چھیپا نے پوری کر دی
کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون بارے بیٹے کا انکشاف