باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں کچھ دنوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو فالو کر رہاہوں، وہ روز نیا بیان دے رہے ہیں،کچھ لوگ اس کو مذاق سمجھ رہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے، امریکہ میں جو صدر منتخب ہوتا ہے اسکے پیچھے بہت بڑا تھنک ٹینک ہوتا ہے، ذہین لوگ ہوتے ہیں جو اسکے لیے ڈیٹا جمع کرتے ہیں پھرپالیسی بیان آتا ہے
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جو بیان دے رہے ہیں اس میں سی آئی اے کا بھی ان پٹ ہوتا ہے،اور بھی اداروں کا، اب جو ٹرمپ کے بیانات آ رہے ہیں یہ صرف چار سال کے لئے نہیں ہیں، امریکہ ایک کروٹ لینے لگا ہے، اگلے 15 بیس سال دنیا پر اور خاص کر ہمارے ملک میں گہرے اثرات مرتب ہوں گے، میں جب اپنے ملک کو دیکھتا ہوںتو لوگ اس بات پر لڑ رہے کہ مریم نواز نے یو اے ای کی ولی عہد سے ہاتھ کیسے ملایا،کوئی یہ دیکھ رہا ہے کہ شیر افضل مروت، سلمان اکرم راجہ کی لڑائی کہاں تک جائے گی لیکن ہمیں احساس ہی نہیں اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا پلان پایہ تکمیل تک پہنچ گیا اور 2025 گریٹر اسرائیل کا فیز ٹو مکمل ہو گا جس میں جورڈن کا بیشتر حصہ آئے گا، یمن آئے گا اور کچھ اور علاقے آئیں گے، عرب ممالک کی صحت کو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، جو آنکھیں بند کر کے بیٹھا ہے اسکی آںکھیں کھل جائیں گی اور پھر وقت نہیں ملے گا،
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گلف آف میکسیکو کا نام میں نے گلف آف امریکہ رکھنا ہے، وہ امریکن تاریخ کو ری رائیٹ کر رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اب اسکا نام آئے کہ یہ آدمی آیا اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنا دیا، ٹرمپ کو یہ پتہ ہے کہ چین کا ٹیرف کیا ہے، چائنہ کا ٹریڈ امریکہ کے ساتھ ٹریلین آف ڈالر میں ہے،اس کا 68 فیصد چائنہ کا ٹریڈ امریکہ کے ساتھ، باقی پوری دنیا کے ساتھ ہے، آج اگر امریکہ کوئی اس پر چابی کستا ہے تو چائنہ بلبلائے گا، امریکہ روس کو کہتا ہے کہ یوکرین میں جہاں تک آ گئے یہ علاقہ تمہارا، اس پر صبر کرو، تمہاری پابندیاں ختم کر رہے ،لڑائی ختم کرو اور چائنہ سے دور ہو جاؤ کیونکہ اس کو ہم نے سبق سکھانا ہے، پھر کیا ہو گا، ٹرمپ نے کینیڈا کو کہہ دیا ہے کہ کیوں نہ کینیڈا کو امریکہ کے ساتھ ملایا جائے، یہ مذاق کی باتیں نہیں،جب ہیڈ آف سٹیٹ بات کرتا ہے تو اسکے پیچھے بڑی سوچ ہوتی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ پانامہ کینال کو لینا ہے،گرین لینڈ کو لینا ہے، گرین لینڈ ڈنمارک کے زیر اثر ہے، اب ڈنمارک میں خوف کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئی ہیں.
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پانامہ کینال اور گرین لینڈ کے لئے ٹرمپ کوشش کر ے گا وہاں امریکن ٹریڈ کر رہے ہیں، انکا خیال ہے کہ یہ بنانے کے پیسے ہم نے دیئے تھے،ٹرمپ کا خیال ہے کہ پانامہ پر قبضہ کریں اور چین کی ٹریڈ روک دیں،جو مرتا ہے مرے، گرین لینڈ کے اوپر بھی سیکورٹی کی بات ہوئی، کہا کہ امریکن سیکورٹی کو خطرہ ہے، اسکی کئی وجوہات ہیں ،جب صدر سیکورٹی کی بات کرے تو ہر امریکی اٹھ کربیٹھ جاتا ہے اور اس کی بات غور سے سنتا ہے،ٹرمپ نے اسرائیل کے لئے بھی کام کرنا ہے، فیز ٹو کے لئے تیار کرنا ہے، 2025 ٹرمپ کا ان چار چیزوں پر نکلے گا، 2026 میں لگتا ہے کہ ابتدائی چار ماہ میں ایران کی باری ہے کہ ہماری مرضی کے مطابق چلو، اسکے بعد پاکستان کی باری ہے، پاکستان کو انگوٹھے کے نیچے کرنا آسان ہے، ایک آئی ایم ایف قسط نہ ملے یا تاخیر ہو ،سعودی عرب تیل نہ دے تو پھر کیا ہو گا، محمد بن سلمان ٹرمپ کا بہترین دوست ہے، آپ بھول جائیں کہ محمد بن سلمان کے ساتھ کیا دوستی ہے کیسے تعلقات ہیں،کیونکہ ہماری اوقات نہیں ہے اس پردوستی جتانے کی،