باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی موسیٰ گیلانی سمیت گرفتار رہنماؤں کی ضمانت منظورکر لی گئی

علاقہ مجسٹریٹ جواد ظفر نے علی موسیٰ گیلانی سمیت گرفتار رہنماؤں کی ضمانت منظور کی،علی موسیٰ گیلانی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

علی موسیٰ گیلانی احتجاج کے لیے تھانہ چہلیک پہنچے تھے جہاں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمےمیں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے 4 بیٹوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ رضوان، ڈویثرنل صدر خالد لودھی کو بھی مقدمےمیں نامزد کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےعلی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے، دھاندلی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن سیاسی سرگرمیاں اوراحتجاج عوام کاحق ہےانہیں روکناآئین کی خلاف ورزی ہے۔

Shares: