لاہور میں امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ سیشن عدالت نے دو ملزمان، ہارون اور سہیل محمود، پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ، اے ایس آئی عبدالرؤف اور نقشہ نویس کو گواہی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب، عدالت نے ملزمان گوگی بٹ، طیفی بٹ اور بلاول کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس سے الگ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ تھانہ چوہنگ پولیس کی درخواست پر کیا گیا، جس کے تحت ان تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔عدالت نے ملزمان ہارون اور سہیل محمود کو 11 فروری کو دوبارہ عدالت میں طلب کر لیا ہے تاکہ کیس کی مزید سماعت کی جا سکے۔
یہ کیس لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا تھا، جہاں امیر بالاج ٹیپو کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تھی۔
امیر بالاج قتل کیس: طیفی بٹ، گوگی بٹ اور بلاول اشتہاری قرار
طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ امیر بالاج کے بھائی پر درج
امیر بالاج قتل کیس،مخبری کرنیوالے احسن شاہ کی درخواست ضمانت مسترد