امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

ameer balaj tipu

امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

شوٹر مظفر مالشیا نہیں گن مین ہے ،سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹر مظفر پچھلے 22 سال سے طیفی بٹ کا گن مین ہے۔ مظفر تین ماہ قبل قتل کے ارادے سے مالشیا بن کر امیر بالاج کے ڈیرے پر گیا۔سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے حملہ نہ کر سکا۔ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں مظفر طیفی بٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظفر ہر جگہ پر طیفی بٹ کے ساتھ بطور گن مین بن کر جاتا تھا۔امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے شوٹر مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔ ملزم مظفر حسین نے شاٹ گن کا لائسنس حاصل کر رکھا تھا اور اپنے لائسنس والے ہتھیار سے ہی امیر بالاج کو قتل کیا.

قبل ازیں گزشتہ روز عدالت نے ملزم احسن شاہ کاجسمانی ریمانڈ منظور کیا، سی آئی اےپولیس نےمبینہ ملزم احسن شاہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش کیا،پولیس کی جانب سےاستدعاکی گئی کہ ملزم احسن شاہ سےمزیدتفتیش درکارہے،عدالت نےپولیس کی استدعامنظور کرتے ہوئے ملزم احسن شاہ کو 23مارچ تک پولیس کی تحویل میں دے دیا

سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا ، احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے ، احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی

دوسری جانب سی آئی اے نے امیربالاج قتل کیس میں زیرحراست 7 ملزمان کا بیان قلمبند کر لیا، ملزمان نے تفتیش کے دوران اعترافی بیان دیا ہے،پولیس نے بتایا کہ امیر بالاج ٹیپو کو مقدمے میں نامزد ملزم طیفی بٹ نے قتل کروایا، امیربالاج کو قتل کرنے کے لیے 2 شوٹر اور 3 سہولت کار موقع پر موجود تھے،امیربالاج کو قتل کرنے والے شوٹر کو کس نے قتل کیا اس بات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا لیکن ملزم احسن شاہ نے امیربالاج کی اطلاع طیفی بٹ کو دینے کا اعتراف کیا ہے،ملزم احسن شاہ کو عدالت پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے 6 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا، پولیس نے اصغر پٹھان، ملک سہیل، احسن شاہ، شوٹر ایاز کو حراست میں لے رکھا ہے،سہولت کار بلال، ڈرائیور حسنین کو بھی حراست میں لے لیا گیا، ان زیر حراست ملزمان سے تفتیش کے دوران تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں

امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

Comments are closed.