پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایل او سی کا دورہ کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ عامر خان نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے آج لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا.
دورے کے دوران عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں قیام امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا، ہر شخص کشمیریوں کی حالت زار کے بارے میں بات کر رہا ہے، اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کیخلاف آواز بنوں گا
عامر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بچے ا سکول نہیں جا سکتے۔چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم کےخلاف آواز اٹھاوں ۔بھارت کے غاصبانہ اقدامات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کودنیا میں اجاگر کروں گا۔
باکسر عامر خان کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول کے قریب چکوٹھی پہنچے. مقامی لوگوں نے عامر خان کا استقبال کیا اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا.