ممبئی: مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور گوری اسپریٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں عامر خان نے 60 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا تھاا ور تعلقات کی تصدیق کے بعد جوڑے کی پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ ویڈیو سامنے آئی ہے گزشتہ شب ممبئی میں ایک دفتر کے باہر عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ کے ہمراہ دیکھا گیا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری اسپریٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا ویڈیو میں گوری اسپر یٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں، انہوں نے میڈیا سے بچنے کی کوشش کی، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے میں قید کر لیا۔
59 سالہ خاتون یوٹیوب سے ٹپس سیکھ کر ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر پہنچ گئی
ویڈیو میں عامر خان کو گوری کے دفتر سے باہر نکلنے سے قبل ان کا انتظار کرتے اور پاپارازی کو ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا جس کے بعد جیسے ہی گوری دفتر سے باہر نکلیں تو عامر خان ان کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوکر چلے گئے۔
ا س سے قبل عامر خان نے گوری اسپریٹ سے تعلقات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ’میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو مجھے سکون فراہم کرسکے اور گوری میں مجھے یہ سکون مل گیا، دوسری جانب گوری اسپریٹ نے بھی عامر سے محبت کیوں کی ؟ کے سوال پر بتایا تھا کہ ’میں اپنے لیے کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو مہربان، شریف اور خیال رکھنے والا ہو‘۔
کرایے کاتنازعہ،خواتین پر وحشیانہ تشدد،بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر گرفتار
واضح رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے کی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید اور ایرا خان ہیں، ان کی دو سر ی بیوی ہدایت کار کرن راؤ ہیں جن سے عامر نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 2021 میں علیحدگی ہوئی، کرن راؤ سے عامر کا بیٹا آزاد ہے،عامر خان اپنی آنے والی فلم ‘ستارے زمین پر’ میں نظر آئیں گے، جو اس سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔