تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کیخلاف میڈیا مہم پر سیکرٹری اطلاعات میدان میں آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے عامر کیانی کے خلاف پروپیگنڈہ کی شدد مذمت کی ہے، احمد جواد نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے عامر محمود کیانی کیخلاف نیب کی کارروائی کا جھوٹا تاثر دیا گیا،چیئرمین نیب کی صدارت میں یکم اکتوبر کے اجلاس کے اعلامیے میں عامر محمود کیانی کا ذکرہے نہ کوئی نشان،5 ماہ پرانی پریس ریلیز کے بل بوتے پر نئے سرے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو جھوٹی مہم کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،
ضمانت نہ ملی، کیمپ جیل میں نیب کا قیدی جاں بحق، کس کیس میں بند تھا؟ اہم خبر
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ خبر کی اشاعت سے پہلے حقائق معلوم کئے گئے نہ ہی عامر محمود کیانی کا مؤقف حاصل کیا گیا، یکطرفہ طور پر بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم پمرا قوانین اور صحافتی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس شرمناک پراپیگنڈہ مہم میں معاونت کے مرتکب افراد کیخلاف پمرا شکایات کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذمہ داروں کو اپنے اس مجرمانہ اقدام کا جواب دینا ہوگا،
احتساب عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ نیب کو معافی مانگنی پڑ گئی
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ختم، 10 انکوائریوں کی منظوری
احمد جواد نے مزید کہا کہ آزادئ اظہار پر کسی قسم کی قدغن گوارا نہیں مگر اس آزادی کے نام پر پگڑیاں اچھالنے کی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی.میڈیا ہاؤسز اور صحافتی تنظیموں سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ جھوٹ کی ترویج کرنے والے افراد کے از خود محاسبے کا بندوبست کریں.
اپوزیشن کی تنقید کے بعد نیب کا رخ حکومتی جماعت کی طرف، اہم حکومتی رہنما کیخلاف انکوائری کا حکم