یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما کو خوشی مل گئی ،مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انجینئر امیر مقام کے فرزند اشتیاق احمد خان اور سابق تحصیل ناظم محمد علی کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے،امیر مقام نے بیٹے کی ضمانت منظور ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے ہمیں عوام اور قانون کی نظر میں سرخرو کیا. وزیراعظم اور ان کے لاڈلے کے دباو پر بننے والے مقدمات زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتے ،سیاسی انتقام ہمیں سچ کہنے سے نہیں روک سکتا.

واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن خیبر پختونخوانے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو گرفتارکیا تھا۔ ایف آئی اے نے امیر مقام اینڈ کمپنی بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کی تھی ۔امیر مقام اینڈ کمپنی نے این 90 شانگلہ الپوری روڈ کی 35 کلومیٹر سڑک کا منصوبہ ایک سال کے دوران 850 ملین میں مکمل کرنا تھا، جس کی لاگت تو 2800 ملین تک پہنچ گئی لیکن تاحال روڈ مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ خیبر پختونخواہ نے صرف چار ماہ کی مدت میں امیر مقام اینڈ کمپنی اور این ایچ اے کے گیارہ اعلیٰ افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت پانچ ٹھیکیداروں کو گرفتارکیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیرمقام کے بیٹے پرتین کروڑ روپے سے کم کی کرپشن کاالزام ہے،کل امیر مقام کے بیٹے پر مقدمہ درج کرایا گیا،ملک میں سیاسی انتقام میں نئےباب کااضافہ ہواہے،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ٹھیکہ نہیں ،2009 کاپیپلز پارٹی کے دور کا ٹھیکہ ہے، 2015 میں کام مکمل ہوا سڑک چل رہی ہے اس محکمے کے وزیر کو شکایت ہے جو سیاسی انتقام ہے،

Shares: