لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اور ملازمین کے رکے ہوئے بقیہ جات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
باغی ٹی وی: نجم سیٹھی نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اعلان کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دور سے زیر التوا کنٹریکٹ کھلاڑیوں اور ملازمین کے بقایاجات فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر دینے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹرز کو پہلے مرحلے میں 4 ماہ کا معاوضہ دیا جائے گا اس کے بعد ہر ماہ معاوضہ دیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو میں انہیں نہیں روکوں گا۔
پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا
عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا مؤقف تھا کہ جو بھی میچ فکسنگ کے حوالے سے سزا یافتہ ہے یا اس میں ملوث ہے تو انہیں ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہیے لیکن یہ میرا مؤقف نہیں ہے، میرا مؤقف یہ ہے کہ وہ شخص جس نے جرمانہ ادا کردیا ہے اور اس کی اصلاح ہوچکی ہے اسے ٹیم میں واپس آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
محمد عامر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر عامر ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو میں انہیں نہیں روکوں گا، یہ سلیکٹرز کا فیصلہ ہوگا لیکن میں انہیں اہل قرار دوں گا۔